آج ملک میں کہاں کہاں بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

لاہور: (پی این آئی)آج ملک میں کہاں کہاں بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی، پیر کے روز سندھ، جنوب مشرقی بلوچستان، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور

مرطوب رہا۔ تاہم زیریں سندھ، مشرقی بلوچستان، لاہور اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی۔نگرپارکر 38، کراچی 18، اسلام کوٹ 17، بدین 14، کلوئی 06، ڈپلو 05، مٹھی 02، خضدار 09، لاہور 04، اور بگروٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج نوکنڈی44، دالبندین، چلاس 43، تربت، روہڑی اور دادو میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close