کراچی(پی این آئی)ندی نالے بپھر گئے، سڑکوں پر پانی آ گیا، امدادی کارروائیاں جاری، آج بھی بادل برسنے کا امکان، بارش کے بعد کراچی میں ندی نالے بپھر گئے، گجر نالے میں ڈوبنے والے دو افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، ملیر ندی میں بھی طغیانی، سیلابی ریلا روڈ پر آگیا۔2 روز کی بارش سے ڈوبے کراچی میں مسائل ہی
مسائل، سرجانی ٹاؤن، یوسف گوٹھ سمیت کئی علاقوں سے پانی نہ نکالا جا سکا۔ ندی نالے بپھرنے سے شاہراہوں پر پانی آ گیا، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ شہر قائد میں آج بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔سرجانی ٹاون میں انتظامیہ اب تک نہیں پہنچی، لوگ بے یارومدد گار ہیں۔ علاقے میں کئی کئی فٹ تک پانی اب بھی موجود ہیں۔ شادمان ٹاؤن دو روز کی موسلادھار بارش کے بعد دلدل کا منظر پیش کررہا ہے ۔ علاقہ مکینوں کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔شہری حکومت کی مدت 28 اگست کو پوری ہونے جا رہی ہے ۔جس کے بعد متفقہ ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا جائے گا۔ ایڈمنسٹریٹر کیلئے سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی 3 شخصیات کے نام بھی زیر غور ہیں، معروف آرکیٹیکٹ ڈاکٹر نعمان احمد، سابق سینیٹرتاج حیدر اور ماہر معیشت اسد سعید کے ناموں پر بھی غور کیا جارہا ہے، سندھ حکومت پارٹی قیادت کی مشاورت سے نام فائنل کرے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں