آج کہاں کہاں گرج چمک کیساتھ بارشیں ہوں گی؟چھٹی کےدن کے حوالے سے پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز بالائی خیبر پختونخواہ، زیریں سندھ اورشمال مشرقی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جبکہ شمال مشرقی پنجاب ، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم سندھ ،بالائی

خیبر پختونخوا، گجرات، قلات ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش : سندھ: کراچی ( سعدی ٹاؤن 37 ، ناظم آباد ، صدر20 ، نارتھ کراچی 18، سرجانی ٹا ؤن 16 ، کیماڑی 12،فیصل بیس،مسرور بیس 08 ، گلشن حدید ، یونیورسٹی روڈ ، اولڈ ایئرپورٹ 07، لانڈھی 04 ، جناح ٹرمینل 03 ) ، ٹنڈو جام 18، چھور17، حیدرآباد 16 ، اسلام کوٹ 13 ، ڈپلو ، چھاچھرو 11 ، ٹھٹھہ ، میرپورخاص 07 ، کلوئی 04 ، سکرنڈ 03، مٹھی 01، خیبرپختونخوا: بالاکوٹ 23 ، پٹن 07 ، پاراچنار 05 ، پشاور ائیر پورٹ 01، گلگت بلتستان : بگروٹ 16،بلوچستان: قلات 13 ،کشمیر: مظفرآباد(سٹی 09،ائیر پورٹ 04)،گڑھی دوپٹہ 01 ، پنجاب: گجرات میں 01 میں ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی44، دالبندین 43 تربت 42اورلسبیلہ میں 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں