ہفتہ کے روز کہاں کہاں گرج چمک کیساتھ بارشوں کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز سندھ ،شمال مشرقی بلوچستان ،جنوبی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔ تاہم شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقا مات پربارش ہو سکتی ہے۔ اس دوران سندھ اور مشرقی بلوچستان میں موسلادھار

بارش کے باعث اربن فلڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم سندھ ،خیبر پختونخوا، اسلام آباد، پنجاب ، کشمیراور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش : سندھ: کراچی ( سرجانی 170، نارتھ کراچی 88، ناظم آباد 86، گلشن حدید 77، مسرور بیس 46، لانڈھی ، یونیورسٹی روڈ 21، جناح ٹرمینل 18، فیصل بیس 14،میٹ آبزرویٹری 07)، بدین 27، ٹھٹہ 23،مٹھی22، ٹنڈو جام 10،دادو 09،ڈپلو 04، پڈعیدن 03،حیدر آباد، چھاچرو 02، پنجاب: اوکاڑہ 45، گجرات 26، گوجرانوالہ 15، سیالکوٹ(ایئر پورٹ 12،سٹی 05) ،جہلم 04، منڈی بہاؤلدین 03، حافظ آباد ، لاہور (ائیر پورٹ) 02، اسلام آباد (ایئر پورٹ)، فیصل آباد01، کشمیر: مظفر آباد ( ایئر پورٹ 33، سٹی 11)، گڑھی دوپٹہ 16، خیبر پختونخواہ: کاکول 24، بالاکوٹ 21 ، کالام 08، پاراچنار، پٹن04، سیدو شریف 02، گلگت بلتستان: گوپس 02 اورسکردو میں01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی44، دالبندین 43 اور تربت میں 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close