مون سون بارشوں کا اسپیل طویل ہو گیا، بارشیں کب تک جاری رہیں گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

کراچی (پی این آئی) مون سون بارشوں کا جاری اسپیل طویل ہو جانے کی پیشن گوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں جاری بارشوں کا سلسلہ 25 اگست تک جاری رہ سکتا ہے، بلوچستان، پنجاب اور شمالی علاقوں میں بھی خوب بارشیں ہوں گی۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات پاکستان نے سندھ کے مختلف شہروں

میں موسلادھار بارش کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ کے روز بھی تھر پارکر،میر پورخاص،عمرکوٹ ، سانگھڑ ، ٹھٹھہ، بدین، شہید بینظیر آباد،دادو، کراچی،حیدرآباد، لسبیلہ، قلات اور خضدارمیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ موسلادھار بارش کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ بلوچستان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ صوبے میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا اور موسلادھار بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی صوبہ بلوچستان کے مشرقی علاقوں میں مون سون بارشیں جاری ہیں اور ہرنائی و گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی پہاڑی سلسلوں میں تیز طوفانی بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور رابطہ سڑکیں متاثر ہوگئیں جب کہ پنجاب قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہیں جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، ہرنائی میں سیلاب کے خدشے کے پیش نظر نشیبی علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب بولان ندی میں طغیانی سے گیس پائپ لائن ٹوٹ گئی جس کے باعث مچھ کو گیس کی فراہمی منقطع ہوگئی۔ ملک بھر کے موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، سندھ ، بلوچستان ،گلگت بلتستان اور کشمیر کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close