مختلف علاقوں میں بارش، نتیجہ کیا نکلا؟ موسم خوشگوار یا زندگی عذاب؟

کراچی(پی این آئی)مختلف علاقوں میں بارش، نتیجہ کیا نکلا؟ موسم خوشگوار یا زندگی عذاب؟ کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اورکہیں تیزبارش سے موسم خوشگوارہوگیا۔امت کے نمائندے کے مطابق لانڈھی،قائد آباد، بن قاسم،شاہ لطیف ٹائون، ملیر،کورنگی،نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی،انچولی ایف بی ایریا میں

بارش ہوئی جس کے بعد شہرمیں ٹریفک جام ہوگیا اورگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔بارش کے قطرے پڑتے ہی حسب معمول شہرکے مختلف علاقوں میں بجلی بھی معطل ہوگئی،محکمہ موسمیات نے آج سے شہر میں معتدل بارش کی پیش گوئی کی ہے جواتوارتک جاری رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close