کراچی(پی این آئی):بارشوں کا نیا سلسلہ کتنے روز جاری رہنے کا امکان؟ کون کون سے علاقے زیادہ متاثر ہوں گے؟ محکمہ موسمیات نے جمعہ سے پیر تک سندھ اور بلوچستان میں بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔ کراچی میں ستر سے اسی ملی میٹر تک بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق
حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، دادو اور میرپور خاص سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کو توقع ہے۔ بارشوں کا نیا سلسلہ تین دن تک جاری رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ میں بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدین، شہید بے نظیر آباد، دادو، تھرپارکر، میرپورخاص، عمر کوٹ، سانگھڑ، سکھر، لاڑکانہ، لسبیلہ اور خضدار میں بھی بارش برسنے کے امکانات ہیں۔ بارکھان، ژوب، موسیٰ خیل، لورالائی، کوہلو اور سبی میں بھی بارش کے قومی امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سندھ کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو باقاعدہ مراسلہ بھیج دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنرز کو بھیجے جانے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وہ بارشوں سے قبل تمام ضروری اقدامات اٹھائیں۔جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا اورشمال مشرقی بلوچستان میں بھی آج بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، سندھ اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔ملتان، لیہ،بھکر، بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان، راجن پور، فیصل آباد، لاہور، ساہیوال، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ، جھنگ اور ناروال میں چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے کوہاٹ، بنوں، کرم، ڈیرہ اسماعیل خان اور کرک دیر، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، سوات، چترال، کوہستان بونیر، پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ اور نوشہرہ میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں