جمعہ کے روز کہاں او ر کتنی بارش ہو گی؟ موسم کا حال بتانے والوں کی پیشنگوئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز جنوبی پنجاب ، زیریں خیبر پختونخوا،شمال مشرقی بلوچستان اور سندھ میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔ اس دوران اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر،گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقا مات پر مزید بارش ہو سکتی

ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم اسلام آباد، پنجاب ،خیبر پختونخوا، کشمیر میں بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش : پنجاب: جھنگ 137 ، فیصل آباد 136 ، لاہور (سٹی 99 ، ائیر پورٹ 98) ، قصور 94 ، چکوال 86 ، گوجرانوالہ 70 ، منڈی بہاولدین 58 ، گجرات 42 ، نور پورتھل 36 ، اسلام آباد (سید پور 34 ، زیروپوئینٹ ، گولڑہ 19 ، بوکرا 14) ، ائیر پورٹ 13) ، راولپنڈی (چکلالہ 18 ، شمس آباد 14) ، ملتان 32 ، سیالکوٹ (ائیر پورٹ26 ، سٹی 22) ، بھکر 21 ، جہلم 21 ، ساہیوال 20 ، کوٹ ادو 12 ، بہاولپور ، مری 06 ، لیہ 03. خیبر پختونخواہ: ڈی آئی خان 45 ، بالاکوٹ 42 ، پشاور (سٹی 18 ، ائیر پورٹ 07) ، پاراچنار 05 ، دیر ، چلاس 04 ، میرکھانی 02 ، کشمیر: کوٹلی 24 ، گڑھی دوپٹہ میں 14ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دالبندین 43 نوکنڈی اور تربت میں 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں