آج ملک بھر میں کہاں کہاں بارشیں ہوں گی؟ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی آگئی


اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز خیبر پختونخوا ، پنجاب ، خطہ پوٹھو ہار، اسلام آباد ، کشمیر، گلگت بلتستان کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بالائی پنجاب، بالائی/وسطی خیبر پختونخوا اورکشمیر میں موسلادھار بارش کا امکان ۔ اس دوران شمال مشرقی

بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں چند مقا مات پر بارش کی توقع ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم اسلام آباد، پنجاب ،خیبر پختونخوا، کشمیر ،مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش : خیبر پختونخوا: پٹن 65، سیدو شریف 38، کاکول ، کالام 14،دیر لوئر 12، بالاکوٹ 10، مالم جبہ 09، چراٹ 04،میر کھنی ، پاراچنار02،پنجاب : حا فظ آباد 59، منڈی بہاؤالدین 42، جہلم38، راولپنڈی (شمس آباد 34، چکلالہ 21)،اسلام آباد (بوکرہ، ایئر پورٹ 33، سیدپور31، گولڑہ29، زیرو پوائنٹ25)، گوجرانوالہ 25، سیالکوٹ (ایئر پورٹ 23، سٹی 10)، اٹک 20، لاہور (سٹی 20، ائیر پورٹ 02)، گجرات 14، چکوال 07، مری ، نارووال 06 ،قصور 01، کشمیر: مظفرآباد (ایئر پورٹ41،سٹی 25)، کوٹلی31، گڑھی دوپٹہ،راولاکوٹ05، بلوچستان: لسبیلہ16، گلگت بلتستان : چلاس میں04 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دالبندین 45 ، دادو 44، سبی، نوکنڈی اور لیہ میں 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں