بارش نہیں ہوئی پھر بھی کراچی کی اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہونے سے کچھ مقامات پر سڑکیں بیٹھ گئیں، ٹریفک کی روانی متاثر، پانی کیوں جمع ہوا؟

کراچی(پی این آئی)بارش نہیں ہوئی پھر بھی کراچی کی اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہونے سے کچھ مقامات پر سڑکیں بیٹھ گئیں، ٹریفک کی روانی متاثر، پانی کیوں جمع ہوا؟کراچی کی اہم شاہراہوں پر سیوریج کا پانی جمع ہونے سے کچھ مقامات پر سڑکیں بیٹھ گئیں جب کہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہورہی ہے۔زیب النساء اسٹریٹ

سے کریم سینٹر جانے والی سڑک، سینٹ پیٹرک چرچ کے سامنے والی سڑک اور کوریڈور تھری پارکنگ پلازہ کے قریب بھی سڑک پر گڑھے پڑ گئے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔اس کے علاوہ دیگر مقامات کی سڑکیں بھی سیوریج کا پانی جمع ہونے کے باعث خراب ہوچکی ہیں۔آئی آئی چندریگر روڈ پر کئی دن سے سیوریج کا پانی جمع ہے جسے ٹریفک پولیس نے حفاظتی بیرئیر لگاکر متاثرہ جگہ کو کورکردیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close