گرمی کی شدت میں تیزی سے اضافہ، لو لگنے سے 9 دنوں میں 26 شہری ہلاک، مرنے والوں کی عمریں کتنی تھیں؟

ٹوکیو(پی این آئی)گرمی کی شدت میں تیزی سے اضافہ، لو لگنے سے 9 دنوں میں 26 شہری ہلاک، مرنے والوں کی عمریں کتنی تھیں؟ مغربی جاپان کے کئی علاقوں میں گزشتہ روز بھی بدستور شدید گرمی پڑی۔ کیوشو اور شی کوکو کے مرکزی جزائر میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب پہنچ گیا۔محکمہ

موسمیات کے مطابق بلند دباؤ کے نظام کا مرکز کیوشو کے مغرب میں موجود ہے جو وسیع علاقوں میں 35 ڈگریسینٹی گریڈ سے بلند جھلسا دینے والی گرمی پڑنے کا باعث بنا ہوا ہے۔لو لگنے کے باعث ہسپتال منتقل کیے جانے والے افراد کی تعداد میں جاپان بھر میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اموات بھی بڑھ رہی ہیں۔صرف ٹوکیو میں گزشتہ پیر تک 9 دنوں میں 26 افراد لو لگنے سے ہلاک ہو چکے ہیں، 80 فیصد کے قریب مرنے والوں کی عمر 70 سال یا اس سے زیادہ تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close