کراچی(پی این آئی)کراچی میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان، بارش کتنے روز تک جاری رہے گی ؟ محکمہ موسیات نے پیشنگوئی کر دی، ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالقیوم بھٹو کا کہنا ہے کہ کراچی میں رات گئے اور کل گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عبدالقیوم بھٹو نے اپنے
ایک بیان میں کہا ہے کہ بحیرہ عرب کےشمال مشرق اور رن آف کچ کے قریب ٹرف موجود ہے، ٹرف کی موجودگی سے مون سون کرنٹ سندھ میں داخل ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سسٹم کے زیر اثر شہر قائد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ڈائریکٹر موسمیات عبدالقیوم بھٹو نے کہا کہ کراچی میں10سے 15ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے، اس کے علاوہ حیدرآباد اور میرپور خاص میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔عبدالقیوم بھٹو نے مزید کہا کہ تھرپارکر، بدین، عمرکوٹ اور سانگھڑ میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں