شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال، 60ہزار سے زائد شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا

چھنگ ڈو (پی این آئی)شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال، 60ہزار سے زائد شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا، جنوب مغربی چین کے سیچھوان صوبے میں اتوار کو مقامی حکام کے مطابق شدید بارشوں سے 60ہزار سے زائد رہائشی متاثر ہوئے ہیں۔ہفتے کی صبح 8بجے سے اتوار کی صبح 8بجے تک مسلسل بارشوں

سے مغربی سیچھوان طاس اور مغربی سیچھوان میں مرتفع کے علاقے کا مشرقی حصہ متاثر ہوا ہے۔ مسلسل بارشوں سے صوبے کے 31دریاں میں پانی کی سطح انتباہی نشان سے بڑھ گئی ہے۔صوبہ میں زرعی، زمینوں نقل وحمل، آبی ذخائر اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو مختلف نوعیت کا نقصان پہنچا ہے جن میں دارالحکومت شہر چھنگ ڈو اور ڈیانگ اور میان یانگ شہر شامل ہیں۔بارشوں کے باعث علاقے سے تقریبا 60ہزار مکینوں کو نکالا گیا۔ تاحال صوبے کے سیلاب کنٹرول اور خشک سالی میں مدد کے ہیڈکوارٹر کے مطابق کسی ہلاکت اور کسی شخص کے لاپتہ ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔صوبائی موسمیاتی رسد گاہ نے ہفتے کی شام 4بجے طوفانی بارش کے حوالے سے زرد انتباہ جاری کیا تھا اس سے قبل سیلاب پر قابو پانے کے حوالے سے تیسری سطح کا ہنگامی ردعمل جاری کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں