چھٹی کے دن موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا- تاہم اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا ،جنوب مشرقی سندھ اور کشمیرکے اضلاع میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب

رہا۔ تاہم تخت بائی ، بالاکوٹ ، دیر ، ڈی آئی خان ، اسلام آباد، راولپنڈی ، اٹک ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش : خیبرپختونخوا: تخت بائی 89 ، بالاکوٹ 07 ، دیر 04 ، ڈی آئی خان 01 ، پنجاب: اسلام آباد (زیر وپوائنٹ35 ، سید پور 26) ، بھکر 18 ، راولپنڈی (شمس آباد 05 )، اٹک ، لیہ 03 ،کشمیر: گڑھی دوپٹہ 01 ، گلگت بلتستان: بگروٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دالبندین ، نوکنڈی 46، چلاس 44، دادو، موہنجوداڑو اور سبی میں 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں