موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہونیوالا ہے، مون سون سسٹم ساگر کے اثرات ظاہر ہو نا شروع ہو گئے ، محکمہ موسمیات نے اہم پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخوا بھر میں موسلادھار سے شدید بارشوں کا سلسلہ 18-19 اگست سے متوقع ہےَ۔ مون سون سسٹم Sagar کے اثرات ملک میں ظاہر ہونے شروع ہوگئے ہیں، وسطی و مغربی پنجاب میں گرج چمک کے بادل اور تھنڈرسٹورم بننے کا سلسلہ جاری ہے

جبکہ سندھ کے جنوب مشرقی علاقوں میں بھی گرج چمک کے بادلوں کی تشکیل کا آغاز شروع ہوگیا ہے۔تازہ ترین صورتحال کے مطابق سندھ کے جنوبی، علاقے، “اسلام کوٹ، مٹھی، تیز گرج چمک کے طوفان موجود گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلا جاری۔اگلے ایک سے دو گھنٹے کے دوران، نصیرآباد، ڈیرہ اللہیار، او ستہ محمد، صحبت پور، میں گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کے امکانات ہیں۔تفصیلات کے مطابق،” اگلے کچھ گھنٹوں کے بعد، نصیرآباد ڈویژن میں کہیں کہیں ہلکی کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close