چترال میں محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا، درجہ حرارت بڑھنے سے برفانی جھیلوں کو خطرہ لاحق ہو گیا، کتنے دیہات خالی کرا لیے گئے؟

چترال(پی این آئی)چترال میں درجہ حرارت بڑھنے سے برفانی جھیلوں کے پگھلنے کا عمل تیز ہوگیا، انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر پر قریبی گائوں خالی کرالئے جبکہ محکمہ موسمیات نے تمام اداروں کو الرٹ جاری کردیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں درجہ حرارت بڑھنے سے برفانی جھیلیں پھٹنے کا الرٹ جاری

کر دیا گیا ، ہنزہ، بگروٹ، نگر اور یاسین ویلی میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہوگا۔میٹ آفس کے مطابق درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشئیرز کے پگھلنے کا عمل تیز ہوجائیگاجبکہ 17 گست کو ہونے والی بارش سے برفانی جھیلیں پھٹ سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات نے ہنزہ، نگر، بگروٹ اور یاسین ویلی کے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close