کراچی(پی این آئی)آئندہ 3 روز میں کراچی میں کتنی بارش ہو گی؟ کراچی والے کیسے موسم کے لیے تیار ہو جائیں؟محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ پر اثر انداز ہونے والا مون سون کا سسٹم کمزور ہو گیا ہے جس کی وجہ سے کراچی شہر میں تیز بارش کا امکان نہیں۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ سسٹم کمزور ہونے
کے باوجود آئندہ 3 روز کے دوران ہلکی بارش اور بوندا باندی ہو سکتی ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے، بوندا باندی اور ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی شہر کا کم سے کم درجۂ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمۂ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت آج 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی شہر میں جنوب مغربی سمت سے 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں