آئندہ ہفتے سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گا اور کتنے دن جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات مغربی ہواؤں کی آمد اور بحیره عرب سے ملک کے بالائی علاقوں میں آنے والی ہواؤں میں اضافہ ہونے اور دونوں ہواؤں کے تصادم سے رات گئے مردان اور مالاکنڈ ڈویژن پر طاقتور ترین گرج چمک کے طوفان تشکیل پائے – مختلف مقامات پر گرج چمک کے

طوفان تشکیل پانے اور ان کے زیر اثر رات گئے اور صبح مالاکنڈ صوابی مردان بنوں لاہور اسلام آباد راولپنڈی سیالکوٹ سمیت بالائی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کچھ علاقوں میں اچھی بارش ہوئی- اسلام آباد میں 100 ملی میٹر سے زائڈ بارش ریکارڈ کی گئی-.موجوده بارشوں کا سلسلہ اب کمزور پڑ چکا ہے آج سے اتوار کے دوران لیکن بلخصوص آج اور کل لاہور گجرانوالہ سرگودھا راولپنڈی اسلام آباد ہزاره پشاور مردان مالاکنڈ کوہاٹ مظفر آباد بونجھ میرپور کے مختلف علاقوں سمیت بالائی و شمال شمالی مشرقی پنجاب بالائی و وسطی خیبرپختونخوا اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں یا چند ایک مقامات پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش بارش ہوسکتی ہے- زیاده تر امکانات رات اور صبح کے اوقات میں ہیں-اس دوران فیصل آباد ساہیوال ڈی آئی خان بنوں پشاور اور ٹانک ڈویژنوں کے بھی چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوسکتی ہے-آج اور کل کوه سلیمان کی پہاڑوں پر گرج چمک کے طوفان بننے کی نتیجے میں کوه سلیمان کے پہاڑی سلسلے اور متصل جنوب مغربی پنجاب میں بھی بارش ہوسکتی ہے- اس دوران جنوبی پنجاب کے میدانی علاقوں میں بھی ایک دو مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوسکتی ہے- کسی مخصوص علاقے کا نام لینا ممکن نہیں- بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں بھی بعض مقامات پر بارش ممکن ہے-آج رات یا کل سے ایک کمزور یو اے سی کے زیر اثر سندھ کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں بارش کے امکانات ہیں 15 سے 17 اگست کے دوران سانگھر میرپور خاص عمرکوٹ تھرپارکر بدین مٹھی سمیت جنوب مشرقی اور وسط مشرقی سندھ میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے-کل سے پیر کے درمیان کراچی حیدر آباد ٹھٹھہ ڈویژن کے بھی مختلف علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک اور آندھی کیساتھ بارش کے امکانات ہیں- بلوچستان کے جنوب مشرقی علاقوں میں بھی چند مقامات پر بادل بن سکتے ہیں-اگلے ہفتے 18 اگست بروز منگل سے مون سون بارشوں کا ایک اچھا سلسلہ ملک کے مختلف علاقوں کو اثر انداز کرسکتا ہے- 18 اگست سے ہوا کے کم دباؤ کے زیر اثر سندھ کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی امید ہے اس دوران مون سون اور مغربی ہواؤں کے اشتراک سے پنجاب خیبرپختونخوا کشمیر اور مشرقی بلوچستان کے بھی مختلف علاقوں میں کہیں کہیں بارش کی توقع ہے تبدیلی ممکن ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close