کراچی(پی این آئی)کراچی والوں کی آزمائش ختم نہیں ہوئی، موسلادھار بارشوں کا ایک اور اسپیل برسنے کو تیار، کب سے شروع ہو گا؟ کتنے دن جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں بارشوں کے ایک اور اسپیل کی ہفتہ سے پیشگوئی کردی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بروزہفتہ15اگست کے بعد سے تیز
بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہفتے کی شام سے بادل برسیں گے اور بارش کا سلسلہ پیر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سسٹم بھارت سے پاکستان میں داخل ہو گا۔ لسبیلہ، ژوب، بارکھان اور خضدار میں بھی بادل برسیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں