تین دن مسلسل مون سون کی بارشیں، محکمہ موسمیات نے شہروں کے نام جاری کر دیئے

اسلام آباد(پی این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے اتوار کے دوران سندھ میں بارش کی پیشگوئی کر دی گئی۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ (شام ) سے اتوار کے دوران مزیدمون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہونے کی توقع ہے۔جس کے باعث جمعہ(شام/رات)سےاتوارکےدوران کراچی،حیدرآباد،ٹھٹھہ، بدین،

شہید بینظیر آباد، تھر پارکر،میر پورخاص،عمرکوٹ ، سانگھڑ اورمٹھی میں کہیں کہیں پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close