وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، لسبیلہ، ژوب، بارکھان، خضدار، کراچی سمیت سندھ، آج کہاں کہاں بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی):وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، لسبیلہ، ژوب، بارکھان، خضدار، کراچی سمیت سندھ، آج کہاں کہاں بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی، ملک کے بیشتر حصوں میں آج بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد، کراچی سمیت دیگر علاقوں میں

بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران گرچ چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے جبکہ کشمیر میں بھی تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔بلوچستان اور سندھ سمیت ملک کے مختلف حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔تاہم لسبیلہ، ژوب، بارکھان اور خضدار میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 15 اگست کے بعد ایک بار پھر تیز بارش کا امکان ہے۔کراچی میں آج صبح ہونے والی ہلکی اور تیز بارش سے مختلف سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا ۔جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔تاہم پانی کی نکاسی کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں