آئندہ تین دن انتہائی اہم ، کیا ہونیوالا ہے؟ محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کے اسپیل کی پیشنگوئی کر دی

کراچی(پی این آئی) محمکہ موسمیات میں کراچی سمیت سندھ میں بارشوں کے نئے اسپیل کی پیش گوئی کی ہے ، پی ڈی ایم اے سندھ نے انتظامیہ کو آئندہ 3 دن تک متحرک رہنے کی ہدایت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ میں بارشوں کے نئے اسپیل کی پیش گوئی کے پیش نظر پی ڈی ایم اے سندھ نے کمشنر

کراچی کو ہنگامی مراسلہ کردیا ہے۔پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ کراچی انتظامیہ بارشوں پر انتظامات مکمل رکھے ، املاک،لائیواسٹاک کی حفاظت کیلئے انتظامات، مشینری تیار رہے اور انتظامیہ وسائل بروئے کار لاکر آئندہ 3دن متحرک رہے۔دوسری جانب سیکرٹری بلدیات سندھ روشن علی شیخ نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر بلدیاتی اداروں کو متحرک رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واٹر بورڈعملہ مکمل طور پر فعال اور تیار رہے۔سیکرٹری بلدیات سندھ نے کہاکہ خود مختلف علاقوں کا سرپرائز وزٹ کروں گا، میونسپل و ڈپٹی کمشنر اپنے علاقوں کی رپورٹ دیں، بارش کی صورت میں کسی جگہ پانی زیادہ دیرکھڑانہیں ہونا چاہیے۔روشن علی شیخ نے کہاکہ سندھ حکومت کی درخواست ہے بارش کے دوران بچوں کوگھروں پررکھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close