آج موسم کیسا رہے گا، کہاں کہاں بارش ہو گی؟گرمی کے ستائے شہریو ں کو خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔تاہم اسلام آباد، بالائی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخواہ ، کشمیراور گلگت بلتستان کے اضلاع میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب ، خیبر پختونخوا،

کشمیر، بلوچستان، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔سب سے زیادہ بارش : پنجاب: چکوال 47، اسلام آباد ( گولڑہ23، سیدپور13، بوکڑہ06، زیرو پوائنٹ03 ، ایئر پورٹ01) ،راولپنڈی ( چکالہ 15،شمس آباد 14 ( ، بہاولنگر 15، ملتان(ایئر پورٹ 12 )،سرگودھا 08، اوکاڑہ 03،لاہور، بہاولپور 01، خیبرپختونخوا: دیر (لوئر 34، اپر 01)، سیدو شریف 12،پاراچنار 09، مالم جبہ ، بونیر 04، کشمیر: مظفر آباد( ایئر پورٹ 40، سٹی 11)، گڑھی دوپٹہ01 ، بلوچستان: بارکھان 25، خضدار06، لسبیلہ04، لورالائی 02 ،گلگت بلتستان : بگروٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:نورپورتھل ، نوکنڈی ، دالبندین 43 ، دادو اور سکھر میں 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close