آگے تین دنوں میں برکھا رت کیا رنگ دکھانے والی ہے؟ محکمہ موسمیات نے خوبصورت پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی):آگے تین دنوں میں برکھا رت کیا رنگ دکھانے والی ہے؟ محکمہ موسمیات نے خوبصورت پیشنگوئی کر دی، محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز کشمیر، اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا اورگلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ تاہم ملک کے دیگر

علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔وفاقی دارالحکومت میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا متوقع ہے۔ اسلام آباد میں منگل کی صبح بارش ہوئی اور محکمہ موسمیات نے سارا دن وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی ہے۔صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم ژوب ، بارکھان اور خضدار میں بارش کی توقع ہے۔بلوچستان میں بارس سے راستے ٹوٹے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے رابطے ممکن نہیں۔ راستوں کی بحالی اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ممکن ہو پائے گی۔ سبی اور کوئٹہ جانے والی سڑک 3 جگہوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خطۂ پوٹھوہار، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، لاہور، فیصل آباد، میانوالی، بھکر، سرگودھا اور خوشاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم تھر پارکر، مٹھی، بدین، میر پور خاص، کراچی اور ٹھٹہ میں ہلکی بارش کی ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مطلع ابر آلو د رہنے کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کی تو قع ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، بلوچستان، گلگت بلتستان اور سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیاد بارش لاہور83، راولپنڈی68، نارووال54 اور اسلام آباد میں39 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close