لاہور میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے، لیسکیو کا سسٹم بیٹھ گیا، کئی علاقے بجلی سے محروم، گاڑیاں اور موٹر سائیکل پانی میں بند ہو گئے

لاہور(پی این آئی):لاہور میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے، لیسکیو کا سسٹم بیٹھ گیا، کئی علاقے بجلی سے محروم، گاڑیاں اور موٹر سائیکل پانی میں بند ہو گئے، لاہور میں موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا، مختلف علاقوں میں نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا

کرنا پڑا۔ بادل برستے ہی لیسکیو کا سسٹم بھی بیٹھ گیا، کئی علاقے بجلی سے محروم ہیں۔ بادل جم کر برسے تو لاہور کے نشیبی علاقے پانی پانی ہو گئے۔ ایئر پورٹ ، ڈیوس روڈ، لکشمی چوک، جی ٹی روڈ، ایک موریہ پل، حاجی کیمپ اور اچھرہ سمیت دیگر مقامات ندی نالوں میں تبدیل ہوگئے۔ ہر طرف پانی جمع ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، انڈر پاسز اور دیگر مقامات پر گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بند ہو گئیں۔بارش کے بعد لیسکو کا سسٹم بھی بیٹھ گیا، بیشتر علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے، پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گا۔تیز بارش کے بعد اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں