سوموار کے روزکہاں کہاں بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشنگوئی آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز کشمیر ،اسلام آباد، بالائی /وسطی پنجاب ، خیبر پختونخواہ ،گلگت بلتستان کے اضلاع ، سندھ اوربلوچستان کی ساحلی پٹی میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران اسلام آباد، کشمیر ، بالائی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخواہ کے بعض

اضلاع میں موسلادھاربارش کا بھی امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم صوبہ سندھ ، بلوچستان ،کشمیر ، بالائی خیبر پختونخوہ ، پنجاب کے اضلاع اور اسلام آبادمیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔سب سے زیادہ بارش : خیبرپختونخوا: بالاکوٹ 83 ، کاکول 41 ، مالم جبہ 25 ، کالام ، سیدو شریف 06 ، دیر (زیریں 05، بالائی 07) ، تخت بھائی04،پاراچنار ، پٹن 03 ، کشمیر: کوٹلی 47 ، مظفرآباد (ائرپورٹ 23 ، سٹی 25) ، راولاکوٹ 05 ، گڑھی دوپٹہ 04 ، سندھ: کراچی (سرجانی 47 ،گلشن حدید 36 ، مسرور بیس 35 ، فیصل بیس 37 ، نارتھ کراچی 34 ، لانڈھی 27 ، صدر 25 ، ایم ایس اولڈ ایریا ایئر پورٹ 24 ، جناح ٹرمینل ، یونیورسٹی روڈ 20 ، کیماڑی 17 ، ناظم آباد 15 ) ، مٹھی 25 ، ٹھٹھہ 04 ، سکھر ، حیدرآباد 01 ، پنجاب: سیالکوٹ (ائرپورٹ 42) ، اسلام آباد (ائرپورٹ 28 ، گولڑہ 24 ، زیروپوائنٹ 12 ، سید پور 09 ، بوکرا 06 ) ، مری 22 ، راولپنڈی (شمس آباد 13 ، چکلالہ 04) ، لاہور (سٹی 16 ، ائرپورٹ 10) ، چکوال14،گوجرانوالہ 12 ، قصور ، اٹک 06 ، گجرات 03 ، بہاولنگر 02 ، بلوچستان: گوادر 17 ، اورماڑا ، نوکنڈی ، دالبندین 08 ، قلات 07 ، سبی 06 ، کوئٹہ 04 ، جیوانی 03 ، خضدار 01 ، گلگت بلتستان: استور میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: ڈی آئی خان 43 اوربھکر42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close