کراچی(پی این آئی) شہر قائد میں بارش برسانے والا سسٹم کمزور ہوگیا، مون سون سسٹم بلوچستان کی جانب بڑھ چکا ہے، مون سون کا پانچواں سپیل سولہ اگست سے شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش برسائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں دو دن پہلے سے شروع ہونیوالا بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
مختلف علاقوں میں کہیں بوندا باندی اور کہیں ہلکی بارش۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم کمزور ہوکر بلوچستان کی جانب بڑھ چکا ہے۔کراچی میں کل بھی مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سوموار کو بھی وقفے وقفے سے بوندا باندی جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ مون سون کا پانچواں سپیل سولہ اگست سے گرج چمک کے ساتھ جلوہ گر ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں