لاہور میں بارش ہوئی، حبس میں کمی تو ہو گئی، لیکن ۔۔۔۔۔۔ گجرات اور اٹک میں کیا ہوا؟

لاہور(پی این آئی)لاہور میں بارش ہو ئی، حبس میں کمی تو ہو گئی، لیکن ۔۔۔۔۔۔ گجرات اور اٹک میں کیا ہوا؟ لاہورکے مختلف علاقوں میں بارش سے حبس کی شدت میں کمی آ گئی جس سے شہریوں‌ نے سکھ کا سانس لیا.لاہور میں بادل آج پھر برس پڑے۔ شہر کے مختلف علاقوں ایبٹ روڈ، گڑھی شاہو، لکشمی چوک، میکلوڈ

روڈ، ڈیوس روڈ سمیت ملحقہ مقامات پر بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا اور حبس سے گھبرائے شہریوں کے چہروں پر رونق آ گئی۔لاہور کے علاوہ گجرات اور اٹک سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی بارش سے ہوئی۔ ادھر کراچی میں بارش نے شہر بھر میں تباہی مچا رکھی ہے۔متعدد شاہراہیں اور آبادیاں زیر آب آنے سے شہریوں کی زندگی اجیران ہو گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close