مون سون بارشوں کا پانچواں اسپیل کب شروع ہو گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی، کراچی والے خبردار رہیں، ابھی آزمائش ختم نہیں ہو ئی

کراچی(پی این آئی)مون سون بارشوں کا پانچواں اسپیل کب شروع ہو گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی، کراچی والے خبردار رہیں، ابھی آزمائش ختم نہیں ہو ئی۔ شہر میں بارش برسانے والا سسٹم کمزور ہوگیا۔ مون سون سسٹم بلوچستان کی جانب بڑھ چکا ہے۔ مون سون کا پانچواں اسپیل سولہ اگست سے شہر میں گرج

چمک کے ساتھ بارش برسائے گا۔کراچی میں دو دن پہلے سے شروع ہونیوالا بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری۔ مختلف علاقوں میں کہیں بوندا باندی اور کہیں ہلکی بارش۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم کمزور ہوکر بلوچستان کی جانب بڑھ چکا ہے۔کراچی میں آج مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بھی وقفے وقفے سے بوندا باندی جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ مون سون کا پانچواں اسپیل سولہ اگست سے گرج چمک کے ساتھ جلوہ گر ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close