فوجی دستے دادو میں نئی گاج ڈیم کے بند ٹوٹنے سے سیلاب میں پھنسے لوگوں کے لئے امدادی کارروائیوں میں سرگرم ہو گئے

راولپنڈی(پی این آئی)فوجی دستے دادو میں نئی گاج ڈیم کے بند ٹوٹنے سے سیلاب میں پھنسے لوگوں کے لئے امدادی کارروائیوں میں سرگرم ہو گئے، پاک فوج دادوکے مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔نئی گاج ڈیم کے بندٹوٹنے سے متاثرہ افرادکی مدد کی جارہی ہے۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی

ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے دستے دادو میں سیلاب میں پھنسے لوگوں کے لئے امدادی کارروائیاں کر رہے ہیں۔ نئی گاج ڈیم کے بند ٹوٹنے سے متاثرہ افراد کی مدد کی جا رہی ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی انجینئرز بذریعہ کشتیاں سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کو منتقل کررہے ہیں۔ میڈیکل کیمپ کے ذریعے متاثرین کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ بارش اور سیلاب سے متاثرہ افراد کو کھانا بھی فراہم کیاجا رہاہے ۔خیال رہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔ سندھ کے ضلع دادو میں کیرتھر کے پہاڑی سلسلوں میں بارشوں سے ندی نالے بپھر گئے ہیں۔ تحصیل جوہی کے علاقے کاچھو کے پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی آگئی جب کہ کئی دیہات متاثر اور متعدد زیر آب آگئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں