اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز کشمیر ،اسلام آباد، بالائی /وسطی پنجاب ، خیبر پختونخواہ ،گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان کے اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران اسلام آباد، کشمیر ، بالائی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع میں
موسلادھار بارش کا امکان ہے۔جنوبی بلوچستان اور زیریں سندھ کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم کراچی سمیت سندھ ، بلوچستان ،کشمیر ، خیبر پختونخوہ اور پنجاب کے کچھ اضلاع ، اسلام آ باد میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور انتہائی مرطوب موسم رہا۔سب سے زیادہ بارش : بلوچستان: اورماڑہ 88 ،سبی 76، تربت 48 ، خضدار 41 ، لسبیلہ 38 ، بارکھان 25،کوئٹہ (سٹی 26، ائیر پورٹ 03 )، قلات 24،جیوانی18 ،زیارت 16 ، گوادر ، پسنی 11 ، دالبندین 09 ، ژوب، پنجگور 06 ،15 کشمیر: کوٹلی 73 ، راولاکوٹ 14 ، مظفرآباد 02،سندھ: کراچی (مسرور بیس 69 ، گلشن حدید 60 ، صدر 50 ، فیصل بیس ، کیماڑی 47 ، ناظم آباد 45 ، ایم ایس پرانا ایریا ایئر پورٹ 41 ، لانڈھی 38 ، یونیورسٹی روڈ 36 ، سرجانی 35 ، جناح ٹرمینل 29 ، نارتھ کراچی 24) ، لاڑکانہ 47 ، میرپورخاص 37 ، جیکب آباد 36 ، پڈعیدن 29 ، موہنجوداڑو 21، نواب شاہ ، حیدرآباد 20 ، چھور 16 ، دادو 14 ، ٹھٹھہ 10 ، بدین 09 ،روہڑی ، سکھر 01 ، ، خیبر پخونخواہ : بالاکوٹ 61، چراٹ 20،کاکول 09، پنجاب: مری 56 ، اسلام آباد (سید پور 51) ، خان پور 22 ، منگلا 21 ، لاہور (ائیر پورٹ 20،سٹی 16)،رحیم یار خان 19 ، بہاولپور (ائرپورٹ 11 ، سٹی 01) ، قصور 06،بھکر،جہلم 01 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: چلاس44اور ڈی آئی خان میں 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔آج کے روز موسلا دھار بارش کے باعث بلوچستان کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ تمام متعلقہ حکام کو پیش گوئی کی مدت کے دوران الرٹ رہنے کی ہدایت۔ مقامی آبی ذخائر / ڈیموں کو چلانے میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں