بارشوں کا سسٹم برسنے کو تیار، آج کن کن شہروں میں بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز سندھ ،جنوبی پنجاب اوربلوچستان میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اورکشمیر کے بعض اضلاع میں بھی تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران وسطی وزیریں بلوچستان

میں موسلادھاربارش بھی متوقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم کراچی سمیت زیریں سندھ ، کشمیر اور بالائی و جنوبی پنجاب کے کچھ اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور انتہائی مرطوب موسم رہا۔سب سے زیادہ بارش : سندھ: کراچی (فیصل بیس 109 ، مسرور بیس 97 ، صدر ، سرجانی ٹاؤن ، اولڈ ائرپورٹ 86 ، یونیورسٹی روڈ 82 ، لانڈھی 81 ، میٹ کمپلیکس ، ناظم آباد 73 ، کیماڑی 69 ، ماڈل آبزرویٹری 56 ، گلشن حدید 52 ، نارتھ کراچی 36 ، جناح ٹرمینل 26) ، میرپورخاص ، شہید بینظیرآباد 45 ، سکرنڈ 42 ، بدین 36 ، روہڑی 28 ، حیدرآباد 27 ، ٹنڈو جام 26 ، پیڈعیدن 21 ، سکھر 24 ، ٹھٹھہ 15 ، جیکب آباد ، چھور 07 ، دادو ، لاڑکانہ 06 ، موہنجو داڑو 02 ، مٹھی 01 ، پنجاب: رحیم یارخان 20 ، خان پور 11 ، مری 02 ، جہلم 01 ، بلوچستان: خضدار 17 ، ژوب ، اورماڑہ ، لسبیلہ 06 ، پنجگور 04 اور کشمیر: راولاکوٹ میں07 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:نوکنڈی،چلاس45اورسبی میں44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔جمعہ اور ہفتہ کے روز موسلا دھار بارش کے باعث بلوچستان کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔تمام متعلقہ حکام کو پیش گوئی کی مدت کے دوران الرٹ رہنے کی ہدایت۔مقامی آبی ذخائر / ڈیموں کو چلانے میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close