کراچی(پی این آئی)کراچی میں ہفتے کے روز موسم کیسا رہے گا؟ شہری کیا احتیاط کریں؟ محکمہ موسمیات نے تفصیلی رپورٹ جاری کر دی،بارش برسانے والا ہوا کا کم دباؤ شمالی بحیرہ عرب سے مزید مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے، کل بھی کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان رہے گا۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر
ڈاکٹر عبدالقیوم کے مطابق سسٹم کا پھیلاؤ بلوچستان تک ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مون سون سسٹم کی شدت تاحال برقرار ہے، کراچی سمیت بلوچستان کے ساحلی علاقوں اور پورے سندھ پر یہ آج رات یا کل بھی اثرانداز ہوگا۔محکمہ مو سمیات کا کہنا ہے کہ کل بھی کراچی میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان رہے گا، کل برسنے کے بعد مون سون سسٹم کمزور پڑنا شروع ہوجائے گا، جبکہ اتوار کے روز کراچی میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان رہے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں