کراچی کے شہری آزمائش میں مبتلا، شہر میں تیز ہوا، گرج چمک کے ساتھ موسلا دھاربارش، سڑکیں تالاب، ٹریفک جام ہو گیا، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، بیشترعلاقوں میں بجلی غائب ہو گئی

کراچی(پی این آئی)کراچی کے شہری آزمائش میں مبتلا، شہر میں تیز ہوا، گرج چمک کے ساتھ موسلا دھاربارش، سڑکیں تالاب، ٹریفک جام ہو گیا، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، بیشترعلاقوں میں بجلی غائب ہو گئی۔کراچی کے شہری آزمائش میں مبتلا، شہر میں تیز ہوا، گرج چمک کے ساتھ موسلا دھاربارش، سڑکیں

تالاب، ٹریفک جام ہو گیا، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، بیشترعلاقوں میں بجلی غائب ہو گئی۔ گلشن معمار، سرجانی ٹائون،اورنگی ٹائون، بلدیہ ٹائون، ناظم آباد،نارتھ کراچی،نیو کراچی،،یونیورسٹی روڈ ،فیڈرل بی ایریا،ڈیفنس،کالا پل ،شاہراہ فیصل اوردیگرعلاقوں میں بھی بارش کا سلسہ جاری ہے۔مختلف سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے موٹر سائیکلیں بند ہوگئیں، ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہے،گاڑیاں رینگ رینگ کرچل رہی ہیں،شیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔بارش کے بعد مصروف آئی آئی چندریگر روڈ پرگڑھا پڑگیا جبکہ سٹی کورٹ مال خانے کی چھت ٹپکنے لگی اورعدالتی راہداریوں میں بھی پانی کھڑا ہوگیا ۔عزیزآباد بلاک ٹو کے مکینوں کا کہنا ہے بارش کا پانی گھروں داخل ہوگیا ہے،سب کو دہائی دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی، گھریلو سامان پانی سے خراب ہو گیا۔دوسری جانب بجلی کی بندش کے باعث شہریوں نے کے الیکٹرک کے دفاترکا گھیراؤ کیا اورنعرے بازی کی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سے بجلی تاحال بحال نہیں ہوئی جس کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔محکمہ موسیمات کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ 102ملی میٹربارش گلستان جوہرمیں ہوئی،بارش کا یہ سلسلہ اتوارتک جاری رہ سکتا ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ آج 80 سے 130 ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے اور بارش سے قبل شہر میں آندھی چلنے کا بھی امکان ہے جبکہ کل بھی کراچی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں