آج کہاں کہاں بارش ہو گی اور کہاں موسم شدید گرم رہے گا؟ پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز سندھ ،جنوبی پنجاب اوربلوچستان میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ بالائی پنجاب،خطۂ پوٹھوہاراورکشمیر کے بعض اضلاع میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران زیریں سندھ اوربلوچستان میں بعض مقامات

پرموسلادھاربارش بھی متوقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم کراچی سمیت زیریں سندھ ، کشمیر ، شمال مشرقی و جنوبی پنجاب اور بالائی خیبر پختون خوا کے کچھ اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور انتہائی مرطوب موسم رہا۔سب سے زیادہ بارش : سندھ: کراچی (صدر 28 ، فیصل بیس 23 ، سرجانی ٹاؤن 19 ، میٹ کمپلیکس 13 ، ماڈل آبزرویٹری ، ایم او ایس 12 ، ناظم آباد ، جناح ٹرمینل 09 ، گلشن حدید 07 ، نارتھ کراچی ، مسرور بیس 05 ، لانڈھی 01)، شہید بینظیر آباد 02 ، خیبر پختونخواہ: کاکول 25 ، سیدو شریف 02 ، ڈی آئی خان 01 ، کشمیر: مظفرآباد 19 ، پنجاب: لیہ 10 ، سیالکوٹ 09 ، کوٹ ادو 02 ، بھکر 01 اور بلوچستان: قلات میں03ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت47،سبی،شہید بینظیر آباد اوردالبندین میں44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔تیز/موسلادھار بارش کے باعث کراچی اور حیدرآباد میں جمعہ اور ہفتہ کو اربن فلڈنگ کا خدشہ۔بلوچستا ن اور کوہ سلیمان کے مقا می ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خطرہ۔اس دوران سندھ اور مکران ساحل پر سمندری لہریں طلاطم خیزرہیں گی ۔ماہی گیر حضرات سمندر میں جانے سے گریز کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close