کراچی(پی این آئی)وہی ہوا جس کا ڈر تھا، بارش ہو گئی اور پہلے روز ہی کراچی ڈوب گیا، بجلی بند، سڑکوں پر ٹریفک جام، شہری خوار ہو گئے، آگے تین دن کیا بنے گا؟کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے سڑکیں تالاب بن گئیں،بجلی معطل اور ٹریفک جام ہو گیا۔ گلش معمار، سرجانی ٹائون اور نارتھ
کراچی،گلشن اقبال، گلستان جوہر،یونیورسٹی روڈ ،فیڈرل بی ایریا،جناح اسپتال،صدر، اولڈ سٹی ایریا، آئی آئی چندریگر روڈ اوردیگرعلاقوں میں بارش ہوتے ہی سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جبکہ شہرکے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔کورنگی،اورنگی ٹائون، ملیر،ڈیفنس، قیوم آباد،طارق روڈ،لیاقت آباد،ناظم آباد اوردیگرعلاقوں میں موسلا دھاربارش ہوئی۔اس سے قبل محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت کراچی کا درجہ حرارت38ڈگری سینٹی گریڈ ہے،آج دوپہرکو شہر بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے شہر میں تین دن کے برسات کے اسپیل میں 100 سے 130 ملی میٹر بارش کا امکان ظاہرکیا ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالقیوم بھٹو نے بتایا کہ ہوا کا ایک کم دباؤ رن آف کچھ پربن چکا ہے،ہوا کا ایک اورکم دباؤ خلیج بنگال پر موجود ہے، آئندہ دو روزکے دوران یہ دونوں سسٹم بھارتی گجرات پر مل جائیں گے۔انہوں نےکہا کہ ہوا کے دونوں دباؤ کے ملنے سے مون سون کی شدت میں اضافہ ہوگا اورمون سون کا یہ سسٹم جمعرات سے سندھ میں اثرانداز ہوگا جبکہ کراچی میں تین دن کے اسپیل کے دوران 100سے 130ملی میٹر بارش کا امکان ہےڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ پچھلی بارشوں سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے جس سے اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں