جمعرات سے ہفتے کے دوران کہاں کہاں بارشوں کی پیشنگوئی کردی گئی؟

اسلام آباد (پی این آئی )محکمہ موسمیات نے جمعرات سے ہفتے کے دوران سندھ اور بلوچستان میں بارش کی پیش گوئی کردی ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات کو کراچی ،حیدر آباد ،ٹھٹھہ ،بدین تھر پارکر،عمر کوٹ،میر پور خاص،سانگھڑ ،ٹنڈو اللہ یار،مٹیاری ،ٹنڈو محمد خان ،جامشورو ،دادو اور شہید بے نظیر آباد میں

بارش کا امکان ہے ۔جمعے اور ہفتے کو بہاولپور ،رحیم یار خان ،خیر پور ،لاڑکانہ ،قمبر شہداد کوٹ ،جیکب آباد ،کشمور اور سکھر میں بارش ہونے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گھوٹکی ،قلات ،جعفر آباد جھل مگسی اور خضدار میں بھی بارش ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close