اسلام آباد (پی این آئی)بارش کے بعد کراچی کے لوگوں کی مدد کے پاک فوج تیار ہو گئی، کراچی کور کل سے نالوں کی بڑے پیمانے پر صفائی کا کام شروع کر دے گی۔ چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ کراچی میں کل سے نالوں کی بڑے پیمانے پر صفائی کا کام
شروع کردیا جائے گا، ایف ڈبلیو او کو گجر نالے، کنٹونٹمنٹ بورڈ کے نالے اور ضلع غربی کے نالے کی صفائی کا کام دیا گیا ہے۔ پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ کراچی کی مقامی کور کو پاک فوج کی طرف سے حکم مل گیا ہے، یہ کور کمانڈر کی قیادت میں کام کریں گے تاکہ اس سیزن میں لوگوں کو ریلیف مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے ندی نالوں پر تجاوزات بہت زیادہ ہیں، سیوریج کا نظام بھی درست نہیں، مسائل کے مستقل حل کے لیے اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ بٹھانے کی ضرورت ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں