کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں 7 اور 8 اگست کو پہلے سے زیادہ بارشوں کی پیشنگوئی، شہری علاقوں میں پانی تباہی مچا سکتا ہے، وارننگ دے دی گئی

کراچی(پی این آئی)کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں 7 اور 8 اگست کو پہلے سے زیادہ بارشوں کی پیشنگوئی، شہری علاقوں میں پانی تباہی مچا سکتا ہے، وارننگ دے دی گئی۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بارش برسانے والے سسٹم کا 6 اگست سے سندھ پر اثرانداز ہونے کا امکان ہے۔ رن آف کچھ کے قریب ہوا کا

ایک کم دباؤ بن رہا ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ ہوا کا ایک اور کم دباؤ خلیج بنگال میں بھی بن رہا ہے۔ 6 اگست کو دونوں سسٹم گجرات کے قریب ملنے کے بعد سندھ میں داخل ہوں گے، جس کے نتیجے میں کراچی سمیت زیریں سندھ میں اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ رہے گا۔محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ 7 اور 8 اگست کے دوران کراچی میں بارش کا امکان ہے، اور پہلے سے بھی زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں۔دوسری جانب چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ کراچی میں کل سے نالوں کی بڑے پیمانے پر صفائی کا کام شروع کردیا جائے گا، ایف ڈبلیو او کو گجر نالے، کنٹونٹمنٹ بورڈ کے نالے اور ضلع غربی کے نالے کی صفائی کا کام دیا گیا ہے۔اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ کراچی کی مقامی کور کو پاک فوج کی طرف سے حکم مل گیا ہے، یہ کور کمانڈر کی قیادت میں کام کریں گے تاکہ اس سیزن میں لوگوں کو ریلیف مل سکے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے ندی نالوں پر تجاوزات بہت زیادہ ہیں، سیوریج کا نظام بھی درست نہیں، مسائل کے مستقل حل کے لیے اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ بٹھانے کی ضرورت ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close