مون سون کی بارشوں کے بعد نالہ ڈیک میں درمیانےدرجے کا سیلاب، شکر گڑھ میں بند ٹوٹنے کی صورت میں کتنے گاؤں ڈوبنے اور کتنے ہزار افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ

شکرگڑھ(پی این آئی)مون سون کی بارشوں کے بعد نالہ ڈیک میں درمیانے درجے کا سیلاب آگیا، جس کے باعث شکر گڑھ میں بند ٹوٹنےکا خدشہ ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق نالہ ڈيک ميں 23 ہزار کيوسک ريلہ گزر رہا ہے، جب کہ گنجائش 25 ہزار کيوسک کي ہے۔محکمہ انہار کے حکام کے مطابق سیلاب کے باعث بند

ٹوٹنے سے 43 گاؤں ڈوبنے اور 72 ہزار لوگوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔نالہ ڈیک کی گنجائش 25 ہزار، جب کہ 23 ہزار کیوسک ریلا گزر رہا ہے۔ نالہ ڈیک سیالکوٹ کے مقام پر بھی پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے۔سیالکوٹ نالہ ڈیک کنگرہ کے مقام پر 20 ہزار کيوسک کا ريلا گزر رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close