عید کے دوسرے دن کہاں کہاں بارش ہو گی؟محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی نوید سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہیگا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد،کشمیراورگلگت بلتستان میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم شمال مشرقی پنجاب ، خطۂ پوٹھوہار ،

بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ خطۂ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش : پنجاب: سیالکوٹ (سٹی 85 ، ائرپورٹ 09) ، منگلا 54 ، اٹک 45 ، نارووال 44 ، جوہرآباد 38 ، اسلام آباد (زیروپوائنٹ 38 ، ائرپورٹ 10 ، گولڑہ 02) ، جہلم 27 ، راولپنڈی (شمس آباد 18 ، چکلالہ 03) ، مری 13 ، گجرات 09 ، لاہور(سٹی 08، ائرپورٹ 02)،حافظ آباد 07 ، خیبرپختونخوا: کاکول 49 ، چیراٹ 30 ، مالم جبہ 19 ، دیر 11 ، بالاکوٹ 08 ، پاراچنار 04 ، کالام01کشمیر: گڑھی دوپٹہ 23 ، مظفرآباد (سٹی 07 ، ائرپورٹ 04) ، راولاکوٹ 09 ، کوٹلی 02 ، گلگت بلتستان: اسکردو 03 ، استور 02 ،بگر وٹ 01اور بلوچستان: ژوب05،لسبیلہ میں01ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔سبی45، دادو 44 اورروہری ،سکھر اورنو کنڈی میں 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close