لاہور اور اسلام آباد کو عید کے پہلے روز موسم نے کیا مزے کرا دیئے؟ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں اگلے 24 گھنٹے کیسا موسم ہو گا؟

لاہور: (پی این آئی) لاہور اور اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سرمئی بادل چھلک اٹھے، کہیں رم جھم تو کہیں موسلادھار بارش ہوئی۔آسمان پر بادلوں کے بسیرے نے عید کا مزہ دوبالا کر دیا، آسمان سے گرتی بوندوں اور ہلکی ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ لاہور میں بوندا باندی، نارووال میں بادل خوب

برسے، وزیر آباد میں بھی جھل تھل ایک ہوگیا۔موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ باغ سمیت آزاد کشمیر میں بھی موسلادھار بارش ہوئی۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج بالائی اور وسطی پنجاب میں مزید باران رحمت کا امکان ہے، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان میں بھی گرج برس متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close