گذشتہ 24 گھنٹے میں ملک کا گرم ترین شہر کونسا رہا؟ کراچی، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں کتنی گرمی پڑی؟ گلگت بلتستان، سری نگر، جموں اور لیہہ میں درجہ حرارت کتنا رہا؟

اسلام آباد(پی این آئی)گذشتہ 24 گھنٹے میں ملک کا گرم ترین شہر کونسا رہا؟ کراچی، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں کتنی گرمی پڑی؟ گلگت بلتستان، سری نگر، جموں اور لیہہ میں درجہ حرارت کتنا رہا؟بلوچستان کا علاقہ سبی آج بھی ملک کا گرم ترین مقام رہا، جہاں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بالائی اور زیریں پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا کے چند اضلاع، دارلحکومت اسلام آباد، زیریں بلوچستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا، سبی میں آج بھی سب سے زیادہ گرمی پڑی، پارا 46 ڈگری تک پہنچا۔دوسری طرف کوئٹہ میں درجہ حرارت 39، کراچی میں 37، پشاور میں36، لاہور میں 35 اور اسلام آباد میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔گلگت بلتستان میں 35، جموں میں 31، سری نگر میں 32 اور لیہہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close