گرج چمک کیساتھ بارشیں، محکمہ موسمیات کے گرمی سے ستائے شہریو ں کو ٹھنڈی ٹھنڈی نوید سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہیگا۔ تاہم خیبرپختونخوا، بالائی/وسطی پنجاب، کشمیراورگلگت بلتستان میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران مشرقی بلوچستان اورجنوبی پنجاب میں بھی چند مقامات پربارش

کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی / زیریں پنجاب ،بالائی خیبر پختونخوا کے اضلاع ، اسلام آباد ، ژوب اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش : پنجاب: گوجرانوالہ 53 ، لاہور (ائیر پورٹ 51 ، سٹی 14) ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 34 ، اٹک ، نارووال 33 ، سیالکوٹ (سٹی 41 ، ائیر پورٹ 07) ، اسلام آباد (ائیر پورٹ 25 ، گولڑہ 16 ، بوکرا 14 ، زیروپوائنٹ 11) ، سید پور 07) ، ڈی جی خان ، کوٹ ادو 16 ، راولپنڈی (شمس آباد 10 ، چکلالہ 07) ، قصور 14 ، چکوال 11 ، گجرات 04 ، بہاولنگر 01 ، کشمیر: کوٹلی 30 ، مظفرآباد (سٹی 19 ، ائیر پورٹ 08) ، گڑھی دوپٹہ 18 ، خیبر پختونخواہ: بنوں 13 ، سیدو شریف ، چیراٹ 10 ، بالاکوٹ 08 ، بلوچستان: ژوب میں03ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دالبندین 46،نوکنڈی 45اور دادومیں43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں