درجہ حرارت 50سے 52سینٹی گریڈ کے درمیان پہنچ گیا، ان علاقوں میں جھیلیں، نہریں اور سبزہ زار نہ ہونے کے برابر ہیں

ریاض(پی این آئی)سعودی عرب میں قصیم یونیورسٹی میں موسمیات کے پروفیسر ڈاکٹرعبداللہ المسند نے کہا ہے کہ منگل (28 جولائی )کو عراق، ایران اور کویت میں دنیا میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ تینوں ملکوں میں درجہ حرارت 50 سے 52 سینٹی گریڈ کے درمیان رہا۔المسند نے کہا کہ عراق کے

العمار، الکوت اور الناصریہ میں درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کویت کے الجھرا اور السلیبیہ شہروں میں شدید گرم موسم رہا۔ جہاں تک ایران کا تعلق ہے تو اس کے شہر ابدان میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تھا۔ قصیم یونیورسٹی کے پروفیسر نے سعودی عرب، عراق، کویت اور درجہ حرارت میں شدت کی وجہ یہ بتائی کہ ان ملکوں میں جھیلیں، نہریں اور سبزہ زار نہ ہونے کے برابر ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close