عید پر بارش کا مزہ لیں، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

پشاور(پی این آئی) پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں گرمی کی شدت تاحال برقرار ہے تاہم آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے چند مقامات میں ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔دوسری طرف محکمہ موسمیات نے گرمی سے تنگ شہریوں کو عید پر بارش ہونے کی خوشخبری بھی سنا دی ہے ۔واضح رہے کہ ملک کے دیگر

صوبوں میں اج کل بارشوں کا زور ہے لیکن خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں بدستور گرم اور خشک ہے جس کے نتیجے میں حبس میں اضافہ ہو اہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی بڑھنے کے بعد صوبے کے ہزارہ اور ملاکنڈ ڈویژن سمیت میدانی علاقوں میں آج ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ چند ایک علاقوں میں ہوائیں بھی چلیں گی جس سے گرمی کی شدت کم ہو جائیگی محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز پشاور میں کم از کم درجہ حرارت 25 اور زیادہ سے زیادہ 40 سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اسی طرح ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد رہا محکمہ موسمیات اہلکاروں نے بتایا کہ بارشوں کا نیا سلسلہ 30 جولائی سے شروع ہوگا اور صوبے کے بیشتر علاقوں میں چار دن تک وقفے وقفے سے بارشیں ہونگی گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیمرگرہ میں سات ملی میر، بالا کوٹ اور مالم جبہ میں دو،دو جبکہ کاکول میں 6 ملی میٹر بارش ہوئی ہے صوبے میں بارشوں کی پیش گوئی کے بعد ریسکیو سمیت تمام متعلقہ محکمے الرٹ ہو چکے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close