بدھ کے روز کہاں کہاں بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا ۔تاہم بالائی خیبر پختو نخوا ، بالائی پنجاب اور کشمیرمیں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم سندھ ، کشمیر، خیبر پختونخوا،اور گلگت بلتستان میں آندھی

اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش : کشمیر: کوٹلی 30،رولا کوٹ 02، خیبر پختونخواہ:،لوئر دیر 07، کاکول 06، بالاکوٹ، مالم جبہ 02، سندھ: مٹھی04 ، کراچی 01، پنجاب: گلگت بلتستان:بگروٹ میں 02،استور01 ملی میٹربارش جبکہ اسلام آبادٹریس ریکارڈکی گئی۔ آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی 46 ،دادو،دالبندین 45 اورنوکنڈی میں 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں