اگلے 24 گھنٹے، سندھ، بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان، کشمیر، لاہور، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات اور منڈی بہاوَ الدین، مری، چکوال، جہلم، اٹک اور میانوالی میں موسم کیسا رہے گا؟ جانیئے

اسلام آباد (پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہےگا جب کہ اسلام آباد کے کئی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ظاہر کیا گیا ہے۔سندھ، بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بھی بارش متوقع ہے جب کہ گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات اور منڈی بہاوَ الدین میں بارش متوقع ہے جب کہ مری، چکوال، جہلم، اٹک اور میانوالی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔خوشاب اور سرگودھا میں بھی تیز ہواوَں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران میرپور خاص، عمر کوٹ ، نگر پارکر، تھر پارکر، اسلام کوٹ اور مٹھی میں بارش کا امکان ہے۔کراچی، سانگھڑ، دادو، شہید بینظیر آباد ،ٹھٹہ اوربدین میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، پشاور، ایبٹ آباد، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ اور مردان میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے بنوں، کوہاٹ اور کرم میں تیز ہواوَں اور گرج چمک کے ساتھ بارش برسنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close