تیز ہوائیں اور گرج چمک کیساتھ بارشیں، سوموا ر کےدن کہاں کہاں برسات ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز زیریں سندھ، زیریں بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا ،بالائی پنجاب ،گلگت بلتستان، کشمیراورملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ اوربلوچستان کے بعض زیریں علاقوں میں موسلا دھاربارش بھی متوقع۔ملک

کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہیگا ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم سندھ ، بالائی / زیریں بلوچستان ، اسلام آباد ، بالائی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش : سندھ: کراچی (گلشن حدید 86 ، میٹ کمپلیکس 81 ، سرجانی 73 ، نارتھ کراچی 62 ، جناح ٹرمینل 58 ، ایم او ایس 50 ، صدر ، کیماڑی 51 ، فیصل بیس 49 ، ناظم آباد 28 ، لانڈھی ، مسرور23) ، اسلام کوٹ 34 ، پڈعیدن 30 ، بدین 28 ، ڈپلو 24 ، مٹھی ، ڈاہلی 09 ، کلوئی 05 ، چھور 02 ، جیکب آباد ، حیدرآباد 01 ، پنجاب: اسلام آباد (بوکرا 53 ، گولڑہ 52 ، ائیر پورٹ 28 ، سید پور 13 ، زیروپوائنٹ 10) ، راولپنڈی (چکلالہ 52 ، شمس آباد 18) ، چکوال 13 ، مری 06 ، اٹک ، بہاولنگر 02 ، لاہور (ائیر پورٹ 02) ، خیبر پختونخواہ: سیدو شریف 20 ، بالائی دیر 18 ، مالم جبہ 04 ، کاکول 01 ، بلوچستان: قلات 09 ، خضدار ، تربت 06 ، کوئٹہ ، پسنی 02 اورگلگت بلتستان: بونجی میں02ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 46،دالبندین 45اورسبی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close