کمشنر کراچی کی بارش میں ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت، بلدیاتی اداروں، ٹریفک پولیس، کے الیکٹرک سے رابطہ رکھیں، ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں

کراچی(پی این آئی): کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے بارش میں ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اور اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں کاموں کی نگرانی کریں۔انہوں نے کہا کہ

ڈپٹی اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ بلدیاتی اداروں ، ٹریفک پولیس،کے الیکٹرک سے رابطہ رکھیں،کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔افتخار شلوانی کا کہنا تھا کہ بارش کا پانی تیزی سے نکالا جائے ،نشیبی علاقوں میں شہریوں کی مدد پر توجہ دی جائے۔دوسری جانب میئر کراچی وسیم اختر نے بارش کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ برساتی پانی کی نکاسی فوری نکاسی کو یقینی بنایا جائے۔وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کے زیر انتظام انڈر پاسز پر نظر رکھی جائے، سٹی وارڈنز کو مختلف مقامات پر تعینات کر دیا گیا۔ میئر کراچی نے کہا کہ شہری بجلی کے کھمبو ں اور تنصیبات سے دور رہیں۔واضح رہے کہ کراچی میں مون سون کے تیسرے اسپیل کا آغاز گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کے ذریعے ہوگیا جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں